Friday, November 14, 2025
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے مقدمات سے بری

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے مقدمات سے بری

اسلام آباد:(آئی پی ایس)
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو عدالت نے متنازع ٹوئٹس کے مقدمات سے بری کردیا۔

ڈسٹرکٹ کورٹ میں اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹس کے کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹس کے دونوں کیسز میں بری کردیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے نے متنازع ٹوئٹس پر 2 مقدمات درج کر رکھے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔