Thursday, November 13, 2025
ہومدنیاعالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں افراتفری کی پوری ذمہ داری نیدرلینڈز پر عائد ہے، چینی وزارت تجارت

عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں افراتفری کی پوری ذمہ داری نیدرلینڈز پر عائد ہے، چینی وزارت تجارت

بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے سیمی کنڈکٹر کمپنی نیکسپیریا کے حوالے سے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ 30 ستمبر کو نیدرلینڈز کی حکومت کی جانب سے نیکسپیریا کمپنی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے بعد ڈچ کارپوریٹ کورٹ نے چینی کمپنی کو اپنی ایکویٹی اور جائز حقوق سے محروم کرنے کا غلط فیصلہ سنایا۔ 26 اکتوبر کو نیکسپیریا (نیدرلینڈز) نے نیکسپیریا (چائنا) کو ویفرز کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کیا،

جس سے عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں افراتفری پیدا ہوئی ہے، جس کی پوری ذمہ داری نیدرلینڈز کو قبول کرنی چاہیے۔ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ یکم نومبر کو، چین نے اعلان کیا کہ معیار پر پورا اُترنے والی برآمدات کو استثنیٰ دیا جائےگا اور نیکسپریا (چائنا) سے سپلائی کی بحالی میں سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جائےگی۔ تاہم، نیدرلینڈز نے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا، جس سے عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین پر منفی اثرات لامحالہ بڑھ جائیں گے۔ چین نیدرلینڈز سے مطالبہ کرتا کہ وہ صنعتی اداروں کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے اور نیکسپیریا کے مسئلے کا تعمیری حل تلاش کرے۔ چین چینی صنعتی اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔