Saturday, November 1, 2025
ہومبریکنگ نیوز' تعلیم پر 500 ارب روپے بھی خرچ کرنا پڑے تو کریں گے'، وزیر اعظم نے لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کر دیا

‘ تعلیم پر 500 ارب روپے بھی خرچ کرنا پڑے تو کریں گے’، وزیر اعظم نے لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کر دیا۔اسلام آباد میں وزیراعظم نے یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم پر 50 ارب تو کیا 500 ارب روپے بھی خرچ کرنا پڑیں تو کریں گے۔وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب نے پاکستانی نوجوانوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مفت تربیت دینے کی پیشکش کی ہے، پاکستان سے لاکھوں بچوں بچیوں کو تربیت کے لیے سعودی عرب بھجوایا جائے گا۔

لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، نوجوان ہی ملک کو آگے لے کر جائیں گے،ملک کی قسمت سنواریں گے۔وزیراعظم نے تقریر کے اختتام پر علامہ اقبال کے اشعار بھی پڑھے۔

اس موقع پر وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے ملک کا نام روشن کرنے کاعزم ظاہر کیا ہے۔بلوچستان کے دور درازعلاقوں سیبھی طلبا نے میرٹ پر لیپ ٹاپ وصول کیا ۔ میرٹ پر لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھیں۔بلوچستان کی ہی ایک طالبہ درجان بی بی نے اسٹیج پر اپنے خیالات کا اظہار کرتیہوئے وزیراعظم سے ملنے کی خواہش کی ، جب وہ وزیراعظم کے پاس پہنچیں تو شہباز شریف نے اپنی نشست ان کے لیے خالی کردی اور انہیں اپنی نشست پر بٹھایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔