انقرہ : ترکیہ کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلےکامرکز بالیکسیر صوبے کےقصبے سندرگی میں تھا جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،شدید زلزلے کے نتیجےمیں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلے کےشدید جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آفٹر شاکس کا بھی خدشہ ہےجس سے لوگ خوفزدہ ہیں۔
واضح رہےکہ رواں سال اگست میں اسی علاقے میں 6.1 شدت کا ہی زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
ترکیہ کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ،شہری خوفزدہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
