اسلام آباد (تبسم حسین ہارونی)سالانہ بڑا عرس مبارک بیاد بانی موہڑہ شریف غوث الامت حضرت خواجہ پیر محمد قاسم موہڑوی المعروف بابا جی صاحب رح کی محافل ان شا اللہ 7،8،9نومبر بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں انعقاد پذیر ہوں گی۔
سالانہ عرس مبارک کی ان محافل میں اندرونِ اور بیرونِ ملک سے زائرین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔7 نومبر بروز جمعتہ المبارک عرس مبارک کی محافل کا آغاز ہو گا جبکہ 9 نومبر بروز اتوار مجلسِ کبری شریف میں تلاوتِ قرآنِ پاک، اورادِ نظیریہ شریف اور نعت خوانی کے بعد سجادہ نشین مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف اعلحضرت الحاج پیر ڈاکٹر غلام محمد گوہر نظیر گوہر جمال الملک علمبردار سلسل عالیہ نسبتِ رسولی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم روح پرور خطاب فرمائیں گے ،محفل کے اختتام پر پیر صاحب روحانی و جسمانی بیماریوں، دورِ حاضر میں امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل اور مشکلات سے نجات کے لئے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں خصوصی دعا فرمائینگے۔
لاکھوں کے اجتماع میں اجتماعی طور پر دعا کرنا دعا کی اہمیت، فضیلت اور قبولیت میں مزید اضافہ کرتا ہے۔ اس پر فتن دور میں ایسی روحانی محافل کا انعقاد ایک عظیم نعمت ہے اور ان محافل میں شرکت دونوں جہانوں کی خوشیاں سمیٹنے اور دونوں جہانوں کے غموں سے نجات کا ذریعہ ہیں دعا کے بعد زائرین کیلئے لنگر کا اہتمام ہو گا۔
