مظفرآباد(آئی پی ایس) آزاد کشمیر کے 78 یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
یوم تاسیس کے موقع کی مناسبت سے صبح کا آغاز دعائیہ تقریبات سے ہوا جس میں پاکستان اور کشمیر کی سلامتی اور شہدا کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے 21 توپوں کی سلامی دی جس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر زندہ آباد کے نعرہ بھی لگائے گئے۔
