Thursday, October 23, 2025
ہومپاکستاننیب کی ریکارڈ ریکوری سے قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ

نیب کی ریکارڈ ریکوری سے قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ

اسلام آباد (آئی پی ایس) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 1.10 ٹریلین روپے (1,104.97 ارب روپے) کی ریکارڈ بازیابی کر کے قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ کیا ہے۔
نیب کے مطابق، حالیہ سہ ماہی میں کی جانے والی یہ ریکوری گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 242 فیصد زیادہ ہے۔
سال 2025 کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران نیب کی مجموعی ریکوری 1,649.36 ارب روپے (1.65 کھرب روپے) تک پہنچ گئی ہے۔ادارے کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس سہ ماہی کے دوران عوامی دھوکہ دہی سے متعلق مقدمات میں 17,194 متاثرین کو نیب کی ریکوریز کی بدولت مالی ریلیف ملا۔نیب کراچی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) کے مقدمے میں 2.8 ارب روپے مالیت کے دو قیمتی پلاٹ بازیاب کر کے KPT کے حوالے کیے۔
نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 361 ایکڑ اضافی اراضی، جس کی مالیت 2.5 ارب روپے ہے، بازیاب کرائی۔مزید برآں، نیب نے 1.39 ملین ایکڑ پر محیط منگرووز جنگلات کی اراضی بازیاب کرائی، جس کی مالیت 1,104.97 ارب روپے بنتی ہے۔ جنگلات کی اراضی کی مجموعی ریکوری 2,592.74 ارب روپے (2.59 کھرب روپے) تک پہنچ گئی ہے۔
نیب بلوچستان نے 414,036 ایکڑ جنگلاتی اراضی بازیاب کرائی جس کی مالیت 44.8 ارب روپے ہے، جبکہ نیب خیبر پختونخوا نے 3.2 ارب روپے مالیت کی غیر قانونی طور پر الاٹ کردہ ریاستی اراضی ریکور کر کے وزارتِ صنعت و پیداوار کے حوالے کی۔عوامی دھوکہ دہی کے متاثرین کے ازالے کے لیے نیب نے B4U کیس میں 5008 متاثرین کو پہلی بار آن لائن ادائیگیوں کے ذریعے رقوم کی تقسیم کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔