Thursday, October 23, 2025
ہومپاکستانریاستی اداروں پر الزامات اور فیک نیوز کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج، دستاویز ات سب نیوز پر

ریاستی اداروں پر الزامات اور فیک نیوز کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج، دستاویز ات سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز)ریاستی اداروں پر الزامات اور فیک نیوز کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ مقدمہ نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی نے درج کیا ہے، شاندانہ گلزار پر صنم جاوید کی گرفتاری سمیت ریاست مخالف دیگر اقدامات کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزامات ہیں۔

شاندانہ گلزار نے سوشل میڈیا پر فیک اور من گھڑت نیوز بھی پوسٹ کیں، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایف آئی آر درج کرکے باقاعدہ تحقیقات شروع کردیں ، یہ تحقیقات سوشل میڈیا پر جان بوجھ کر پھیلائی جانے والی جھوٹی معلومات اور نفرت انگیز مہمات کے خلاف کی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق ریاست نے ان افراد کو جوابدہ ٹھہرانا شروع کر دیا ہے جو ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے والی جھوٹی کہانیاں پھیلاتے ہیں۔

WhatsApp Image 2025 10 22 at 9.59.58 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔