کراچی (آئی پی ایس )حکومت سندھ کا کامیاب امن مشن، سرنڈر پالیسی 2025 تقریب کا باضابطہ آغاز ہوگیا کچے کے علاقے کے 72 ڈاکوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کرلی۔وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے سندھ پولیس کے افسران، جوانوں اور رینجرز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا
انسپکٹر جنرل (آئی جی)سندھ غلام نبی میمن، ڈپٹی انسپکٹر جنرلزلاڑکانہ، سکھر، متعلقہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے اعلی حکام بھی تقریب میں موجود ہیں۔سرنڈر پالیسی کے تحت 72 ڈاکووں نے سرنڈر کیا ہے، بدنام زمانہ ڈاکووں نے 200سے زائد چھوٹے بڑے ہتھیار ڈال دیے، آپریشن گڑھی تیغو کی کامیابی کے بعد یہ اہم پیشرفت ہوئی ہے، 5ماہ جاری رہنے والے آپریشن کے دوران 107مغوی بازیاب کروائے گئے تھے۔سرنڈر کرنے والے 72ڈاکوں کے ہتھیاروں میں کل 200سے زائد ہتھیار شامل ہیں، جن میں بڑے اور چھوٹے ہتھیار بھی موجود ہیں، ہتھیاروں میں 62جی تھری رائفل، 97ایس ایم جیز، 48ڈبل بیرل، 7آر پی جی اور 2بھاری ہتھیاروں میں اینٹی ٹینک آر آر 75 اور 12 اعشاریہ7اینٹی ائیرکرافٹ گن بھی حکومت کے حوالے کی گئی ہے۔ان ڈاکووں کے سروں کی قیمت 6کروڑ روپے سے زائد مقرر کی گئی تھی۔