Thursday, October 23, 2025
ہومپاکستانسیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی

سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی

پشاور(آئی پی ایس ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی نے آٹے اور گندم کی آزادانہ ترسیل کے لیے پنجاب حکومت کو خط لکھنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ اور خط کا مقصد دونوں صوبوں کے درمیان آٹے اور گندم کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔سہیل آفریدی نے عوام کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے صوبے بھر میں تمام گوداموں کی فوری رجسٹریشن کے احکامات جاری کر دیئے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو صوبے میں گندم اور چینی کے دستیاب ذخائر اور نرخوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔