Thursday, October 23, 2025
ہومدنیاچین اور ہالینڈ کے عہدیداروں کے مابین نیکپیریا سیمی کنڈکٹر سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال

چین اور ہالینڈ کے عہدیداروں کے مابین نیکپیریا سیمی کنڈکٹر سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال

بیجنگ : چین کے وزیر تجارت وانگ ون تھاؤ نے درخواست پر نیدرلینڈز کےو زیر برائے اقتصادی امور ویسںٹ کیریمنز کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی۔ بدھ کے روز فریقین نے نیکپیریا سیمی کنڈکٹر سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وانگ ون تھاؤ نے کہا کہ نیدرلینڈز کی جانب سے نیکپیریا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات نے عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام کو شدید متاثر کیا ہے۔

چین نیدرلینڈز پر زور دیتا ہے کہ وہ عالمی پیداوار اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے معاہدے کی روح ،مارکیٹ کے قواعد اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے مسئلہ کو جلد از جلد حل کرے،چینی سرمایہ کاروں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے، اور ایک منصفانہ، شفاف اور قابل توقع کاروباری ماحول پیدا کرے۔

ویسںٹ کیریمنز نے کہا کہ نیدرلینڈز چین کے ساتھ اپنے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور نیکپیریا کے مسئلے کا تعمیری حل تلاش کرنے میں چین کے ساتھ قریبی رابطے کے لئے تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔