Wednesday, October 22, 2025
ہومدنیاامریکا اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات کا معاہدہ طے پاگیا

امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات کا معاہدہ طے پاگیا

امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات کا معاہدہ طے پاگیا۔ وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ اور آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے معاہدے پر دستخط کردیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر اگلے سال چین کا دورہ کریں گے۔ امید ہے بیجنگ کے ساتھ منصفانہ تجارتی معاہدہ طے پائے گا۔

روس یوکرین جنگ سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لگتا نہیں کہ یوکرین جنگ جیت پائے گا۔ جنگ بندی ہی مسئلے کا حل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔