Tuesday, October 21, 2025
ہومپاکستانخیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلی سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کی قرارداد منظور، اپوزیشن کی بھی حمایت

خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلی سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کی قرارداد منظور، اپوزیشن کی بھی حمایت

پشاور(آئی پی ایس ) خیبرپختونخواہ اسمبلی نے وزیراعلی سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے اور شوکت خانم اسپتال میں علاج کرانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق اسمبلی اجلاس میں عمران خان سے ملاقات اور علاج کے حوالے سے دو علیحدہ علیحدہ قراردادیں پیش کیں گئیں۔

عمران خان کی وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات کی قرارداد پی ٹی آئی کے رکن عبیدالرحمان نے پیش کی جس پر اپوزیشن اراکین نے بھی حمایت کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے خواہش مند ہیں، یہ ملاقات صوبے کے عوام اور آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے ضروری ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ اس طرح کے فیصلے کسی سیاسی یا ذاتی عناد کے بجائے صوبے کے عوام کے مفاد میں کیے جائیں۔اس کے علاوہ حکومت رکن عبدالسلام نے بانی چیئرمین کا علاج شوکت خانم اور ذاتی معالج سے کرانے کی قرارداد پیش کی جس کو ایوان نے منظور کرلیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔