اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ہفتے 3روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے،اعلی سیاسی و عسکری قیادت بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ہوگی،وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ہفتے 3روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے۔ اعلی سیاسی و عسکری قیادت بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب کی اعلی قیادت سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کانفرنس سے خطاب کریں گے۔