بیجنگ (سب نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس بیجنگ میں شروع ہوگیا۔
پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی نمائندگی کرتے ہوئے اجلاس میں ورک رپورٹ پیش کی، اور ” سی پی سی مرکزی کمیٹی کی جانب سے قومی معیشت اور سماجی ترقی کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے بارے میں تجاویز (بحث کے لیے مسودے)” پر وضاحت بھی فراہم کی۔