Monday, October 20, 2025
ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ ،عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ ،عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی نے درخواست دائر کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل سپرٹیڈنٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

عدالت نے کیس لارجر بنچ میں مقرر کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ سپریڈنٹ اڈیالہ جیل درخواست پر پیرا وائز کمنٹس جمع کرائیں، حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت کو بتایا گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے کیسز کی سماعت لارجر بینچ کر رہا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ کیس بھی لارجر بنچ میں ہی بھیجوا رہے ہیں، اگر چیف جسٹس مناسب سمجھیں تو لارجر بینچ میں مقرر کر دیں۔ جسٹس اعظم خان نے 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، اڈیالہ جیل کے قیدی نے بانی جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔