Tuesday, October 21, 2025
ہومتازہ تریناسرائیل کا رفح بارڈر بند کرنے کا اعلان، حماس نے مزید 2لاشیں واپس کردیں

اسرائیل کا رفح بارڈر بند کرنے کا اعلان، حماس نے مزید 2لاشیں واپس کردیں

غزہ (آئی پی ایس )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ سے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایک اور اسرائیلی مغوی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کردی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح بارڈر کو تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ رفح کراسنگ کا بند رکھنا بھی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی مغویوں کی لاشوں کی واپسی اور طے شدہ فریم ورک پر عمل درآمد کے معاملے میں حماس کے کردار کو دیکھتے ہوئے رفح بارڈر کو کھولنے پر غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ملبے سے مزید 29لاشیں نکالی گئی ہیں، جس کے بعد برآمد ہونے والی لاشوں کی تعداد 135 تک پہنچ چکی ہے۔واضح رہے کہ جنگ سے متاثرہ علاقوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 68116 ہوگئی ہے، جب کہ ایک لاکھ 70 ہزار 200 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی طرف سے 11 اکتوبر کے بعد ہونے والے فضائی حملوں میں 27 فلسطینی شہید اور 143 زخمی ہوچکے ہیں، جس سے علاقے میں بے چینی اور خوف کا ماحول برقرار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔