Friday, October 24, 2025
ہومپاکستانپیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار

کراچی(سب نیوز)پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔صدر آصف علی زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، خطے میں کشیدگی، پنجاب کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں ن لیگ قیادت کے ساتھ صدر مملکت، بلاول بھٹو کی ملاقاتوں سے متعلق گفت وشنید کی گئی، سی ای سی اجلاس میں شرکا کو حکومت کے ساتھ بات چیت میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سی ای سی میں قانونی، پارلیمانی و آئینی امور پر بریفنگ دی گئی، ن لیگ کے ساتھ متعدد حل طلب مسائل پر ٹھوس پیشرفت ہوئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں کئی معاملات پر بات چیت مثبت رہی، اس موقع پر آزاد کشمیر حکومت کے حوالے سے ن لیگ کے ساتھ ہونے والی بات چیت اور آپشنز زیر غور آئے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے متعدد رہنماوں نے پنجاب کے انتظامی، حکومتی و سیاسی امور پر اپنے تحفظات پیش کیے۔پیپلز پارٹی رہنماں کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو فیصلہ سازی، مشاورت میں شامل نہیں کیا جا رہا، پنجاب کے رہنماوں نے سیلاب سے قبل کے انتظامی مسائل اور بعد کی صورت حال سی ای سی میں پیش کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔