Monday, October 20, 2025
ہومدنیاچینی نائب وزیراعظم کی امریکی سیکرٹری خزانہ اور تجارتی نمائندے کے ساتھ گفتگو

چینی نائب وزیراعظم کی امریکی سیکرٹری خزانہ اور تجارتی نمائندے کے ساتھ گفتگو

بیجنگ :چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی معاملات میں چین کے نمائندہ خصوصی اور چینی نائب وزیرِ اعظم حہ لی فینگ نے امریکہ کے نمائندہ خصوصی اور امریکی سیکرٹری خزانہ سکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندے جیمسن گریئر کے ساتھ ویڈیو لنک پر بات چیت کی۔

ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق فریقین نے رواں سال کے دوران دونوں ممالک کے سربراہان کے متعدد رابطوں میں طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد پر بات چیت کی ، دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے اہم مسائل پر کھلے، گہرے اور تعمیری انداز میں تبادلہ خیال کیا، اور جلد از جلد چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے نئے دور کے انعقاد پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔