اسلام آباد (آئی پی ایس)ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کی عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ہورہی ہے، پلان وزیراعظم کی رہنمائی میں تیار کیا گیا ہے۔فیدرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ منصوبہ پاکستان کے ٹیکس نظام میں سب سے بڑی ادارہ جاتی تبدیلی ہے، ٹرانسفارمیشن پلان وزیراعظم شہباز شریف کی رہنمائی میں تیار کیا گیا، پالیسی، ٹیکنالوجی اور افرادی اصلاحات کے امتزاج سے منصوبہ تیار کیاگیا۔
ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے منصوبہ عالمی کیس اسٹڈی کے طور پر پیش کیا۔راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 8.83 فیصد سے بڑھاکر 10.33 فیصد کی گئی، کامیابی ڈیٹا پر مبنی، مقامی اور شفاف نظام کا نتیجہ ہے، وزیراعظم، کابینہ اور اداروں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔مصری وزیرخزانہ احمد کوچوک نے کہا کہ پاکستان کا ماڈل اصلاحات کا درست اور عملی راستہ ہے، 10سالہ تجربے میں اتنی موثر پریزنٹیشن نہیں دیکھی۔
ریجنل پریکٹس ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان کی اصلاحات دیگر ترقی پذیر ممالک کیلئے نمونہ عمل ہیں، سندیپ مہاجن نے کہا کہ منصوبہ وسائل میں اضافے اور پائیدار ترقی کی قابل تقلید مثال ہے۔ایف بی آر نے کہا کہ اجلاس کے اختتام پر شرکا نے پاکستان کو بھرپور داد و تحسین پیش کی، عالمی پذیرائی پاکستان کے شفاف اور شہری دوست ریونیو نظام کا اعتراف ہے۔
ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی بھرپور پذیرائی، عالمی سطح پر کیس اسٹڈی کے طور پر پیش
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔