کولمبو(آئی پی ایس )آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا جس کے ساتھ ہی گرین شرٹس ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی شاندار بولنگ کے سامنے انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور صرف 78 کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرگئیں۔تاہم بارش کے باعث میچ متاثرہ ہوا اور اسے 31 اوور فی اننگز تک محدود کیا گیا۔ جس میں انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 9وکٹ پر 133 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے27 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سعدیہ اقبال نے 2، ڈیانا بیگ او ر رامین شمیم نے ایک ایک وکٹ لی۔بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کو ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 113 رنز کا ہدف ملا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم نے 6.4 اوورز میں بغیر نقصان کے 34 رنز بنالیے تھے کہ بارش کی وجہ سیمیچ کو پھر روکا گیا اور بعد ازاں میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا۔