Tuesday, October 21, 2025
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، افغان طالبان، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی اشتعال انگیزی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے مصر کے دورہ سے کابینہ ارکان کو آگاہ کریں گے، غزہ امن سربراہی اجلاس کے دوران پاکستان کو ایک اہم مقام حاصل رہا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلے بھی توثیق کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔