Tuesday, October 21, 2025
ہومدنیاخواتین کی عالمی ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے چین کا موقف مضبوط اور طاقتور ہے، سری لنکن وزیر اعظم

خواتین کی عالمی ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے چین کا موقف مضبوط اور طاقتور ہے، سری لنکن وزیر اعظم

بیجنگ:”یہ صرف زبانی حمایت نہیں ہے، یہ عملی حمایت ہے،” سری لنکا کی وزیر اعظم اماراسوریا نے عالمی خواتین کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے ایک بڑے اور ذمہ دار ملک کی حیثیت سے چین کو سراہا ہے۔ عالمی خواتین سربراہی کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چین نے خواتین کی ترقی کے حوالے سے تعاون وسیع کرے گا

اور اسے “بیلٹ اینڈ روڈ” اور “ساؤتھ ساؤتھ کوآپریشن” کے فریم ورک میں ضم کرے گا تاکہ خواتین کی پائیدار ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جا سکے۔ صدر شی جن پھنگ نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے اہم خطاب کیا، جس میں خواتین کی جامع ترقی کو تیز کرنے کے بارے میں چار تجاویز پیش کی گئیں۔

صدر شی جن پھنگ کا کلیدی خطاب سننے کے بعد اماراسوریا نے سراہتے ہوئے کہا، ” چین نے فعال طور پر قیادت کی ذمہ داری سنبھالی ہے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے اور آگے بڑھانے کا وعدہ کیا۔ یہ بہت اہم ہے۔”

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔