لاہور (آئی پی ایس) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دور کی بڑی مالی بے ضابطگی میں سرکاری افسران کو ملوث قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور حکومت میں سامنے آنے والی 200 ملین روپے کی مالی بے ضابطگی کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں، جس میں اعلیٰ سرکاری افسران کو ملوث قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ بے ضابطگی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاؤالدین میں سامنے آئی، جہاں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری (PAC-III) کے حکم پر ممبر انکوائری نے معاملے کی مکمل تحقیقات کیں۔
تحقیقاتی رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کو ارسال کر دی گئی ہے، جس میں اعلیٰ افسران کے خلاف انضباطی کارروائی اور مزید جانچ کی سفارش کی گئی ہے۔
عثمان بزدار دور کی 200 ملین روپے کی بڑی مالی بے ضابطگی ، سرکاری افسران ملوث قرار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔