Monday, October 20, 2025
ہومبریکنگ نیوزوزیراعلیٰ کے انتخاب سے پہلے بڑی ہلچل، علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ پر اعتراض

وزیراعلیٰ کے انتخاب سے پہلے بڑی ہلچل، علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ پر اعتراض

پشاور (آئی پی ایس) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض اٹھا دیا۔

گورنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے مبینہ دو استعفے موصول ہوئے۔ جس میں کیے گئے دستظ میں مشابہت نہیں رکھتے۔ اس وقت میں پشاور سے باہر ہوں لہذا وزیر اعلی 15 اکتوبر دوپہر تین بجے گورنر ہاوس آجائے تاکہ مبینہ استفعوں کی آئین کے مطابق تصدیق ہوسکے۔

دوسری جانب علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہ ہوا لیکن خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے میدان سج گیا۔ پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی، جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان، پیپلز پارٹی کے ارباب زرک اور ن لیگ کے شاہجہاں یوسف کے کاغذات منظور ہوگئے۔

نئےقائد ایوان کے انتخاب کےلیے اجلاس آج صبح 10 بجے ہوگا ۔ اسمبلی کے ُکل ارکان کی تعداد 145 ہے۔ وزیراعلیٰ کےلئے تہتر ووٹ درکار ہوں گے۔ اس طرح پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی 90 ارکان کی حمایت کےساتھ مضبوط امیدوار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔