Tuesday, October 21, 2025
ہومبریکنگ نیوزفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا

اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی کو بلیو ایریا میں قتل کردیا گیا،احسان الٰہی 2024 سے ایف جی ای ایچ اے (ایف جی ای ایچ اے ) میں بطور ڈائریکٹر لینڈ اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق، انہیں دو موٹر سائیکل سواروں نے گزشتہ رات 07 اکتوبر 2025 کو بلیو ایریا میں گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔ احسان الٰہی ایک فرض شناس افسر تھے اور دن رات اپنے فرائض کی ادائیگی انتہائی دلجمعی سے کرتے تھے۔
حال ہی میں ان کی انتھک محنت کی بدولت 26 ستمبر 2025 کو ایف جی ای ایچ اے، ایس سی بی اے پی (SCBAP)اور ڈی ایچ اے کے درمیان سہ فریق معاہدہ مارگلہ آرچرڈ طے پایا۔ ابتدائی طور پر یہ لینڈ مافیا کی طرف سے ٹارگٹ کلنگ لگتی ہے۔ ایف جی ای ایچ اے اپنے قابل افسر کے اس طرح قتل کی مذمت کرتا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی درخواست کرتا ہے، تاکہ انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔