Wednesday, October 22, 2025
ہومبریکنگ نیوزڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے: اجمل بلوچ

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے: اجمل بلوچ

اسلام آباد (سب نیوز )آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے دارالحکومت کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے جو احکامات دے رکھے ہیں۔

یہ ممکن ہی نہیں کہ اسلام آباد کے تمام شہری ایک ہفتے کے لائسنس حاصل کر لیں۔ کسی بھی شہری کو بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کی اجازت نہیں ہونی چاہیے لیکن ایک ہفتہ کے اندر ہر شہری کو لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کرنا درست فیصلہ نہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لائسنس کی فیس دیگر شہروں کی نسبت بہت زیادہ ھے ۔ شناختی کارڈ چھ سو روپے میں بنتا ہے جبکہ ڈرائیونگ لائسنس چھ ہزار روپے میں بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے کہا ہے کہ وہ ڈرائیونگ لائسنسں بنانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے اور بڑھائی گئی فیس پر نظرثانی کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔