Tuesday, October 7, 2025
ہومبریکنگ نیوزغزہ جنگ بندی مذاکرات، حماس نے متعدد شرائط رکھ دیں

غزہ جنگ بندی مذاکرات، حماس نے متعدد شرائط رکھ دیں

اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر کے شہر شرم الشیخ میں بالواسطہ مذاکرات جاری ہے۔ حماس وفد کی قیادت خلیل الحیہ کررہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ثالثی کا کردار ادا کرنے والے مصری اور قطری نمائندوں کےساتھ مذاکرات میں حماس نے متعدد شرائط رکھی ہیں ۔ 6 سرکردہ رہنماؤں اور عمرقید کاٹنےوالے 250 قیدیوں سمیت دوہزار فلسطینیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

مذاکرات میں غزہ میں بڑے پیمانے پر امداد فراہمی یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ حماس نے متاثرہ علاقوں سے ٹینکوں کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا ۔ تاکہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کےانتظامات کیے جاسکیں۔

امریکی اور اسرائیلی وفود بھی شرم الشیخ میں موجود ہیں۔ وفود نے قیدیوں کی فہرستوں پر کام شروع کردیا ہے۔

حماس کے سینئر رہنما نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی ایک ساتھ کریں گے، لاشیں حوالے کرنے میں وقت لگے گا، ہتھیار اسرائیل کے بجائے فلسطینی کمیٹی کے حوالے کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔