Tuesday, October 7, 2025
ہومبریکنگ نیوزسعودی حکومت کی آئندہ خطبہ جمعہ لالچ اور گھروں کیکرایوں میں اضافے کے خطرات پر دینے کی ہدایت

سعودی حکومت کی آئندہ خطبہ جمعہ لالچ اور گھروں کیکرایوں میں اضافے کے خطرات پر دینے کی ہدایت

جدہ (آئی پی ایس )سعودی حکومت نے مملکت کے تمام خطیبوں کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ جمعے کا خطبہ لالچ اور گھروں کرایوں میں غیر معمولی اضافے کے خطرات پر دیا جائے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر برائے اسلامی امور شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے مملکت کی تمام مساجد کے خطیبوں کو ہدایت کی ہیکہ وہ خطبہ جمعہ میں ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایات کا ذکر بھی کریں جس میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں توازن برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

سعودی وزیر برائے اسلامی امور نے خطیبوں سیکہا ہیکہ وہ آئندہ خطبہ جمعہ میں مکانات اور فلیٹوں کے مالکان کو احساس دلائیں کہ وہ کرایوں میں غیرمعمولی اضافے سیکرائے داروں پر اضافی بوجھ نہ ڈالیں، کیونکہ گھر کا کرایہ بڑھنے سیکرائے دار کا پورا گھرانہ متاثر ہوتا ہے اور اسلام میں مسلمانوں کو تکلیف دینے کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق حکام کی کوشش ہیکہ سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو رہائش حاصل کرنے میں مشکلات نہ ہوں اور انہیں ذہنی پریشانی کا بھی سامنا نہ کرنا پڑے۔خیال رہیکہ سعودی حکومت نے دارالحکومت ریاض میں رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کے کرایوں میں سالانہ اضافہ 5 برس تک روک دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔