Tuesday, October 7, 2025
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کیخلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا

عمران خان کیخلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا

راولپنڈی(آئی پی ایس ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا۔پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے راولپنڈی پولیس سے اضافی سکیورٹی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے 15ستمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس ٹرائل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اے ٹی سی راولپنڈی میں ویڈیو لنک پر پیش کیا گیا تھا۔تاہم پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل منتقلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔