Tuesday, October 7, 2025
ہومبریکنگ نیوزاسرا ئیل کو تسلیم نہیں کرینگے،ایسی باتیں بے بنیاد ہیں، اختیار ولی خان

اسرا ئیل کو تسلیم نہیں کرینگے،ایسی باتیں بے بنیاد ہیں، اختیار ولی خان

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسرا ئیل کو تسلیم نہیں کرینگے۔ وفاقی حکومت فلسطین سے متعلق اسی موقف کیساتھ ہے جو موقف خود فلسطینی عوام اور مسلم امہ کا موقف ہے۔امریکی صدر کیساتھ تعلق اب برابری کی بنیاد پر قائم ہے اپنی فیصلے کرنے میں خود مختار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا،

وفد کی قیادت صدر لقمان شاہ کر رہے تھے وفد میں جنرل سیکرٹری نوید الرحمان، فنانس سیکرٹری محمد پرویز، نائب صدور سید نوید جمال ، ملک مرتضی، جوائنٹ سیکرٹری طیب خان، سیکرٹری اطلاعات ارشد تنولی، گورننگ باڈی کے ارکان، عمیرخان آباد، ابرار ولی، عطاالرحمان، تصور کمال شامل تھے۔ اس موقع پر اختیار ولی خان نے کہا کہ پہلے ہی صوبے لسانی بنیادوں پر تقسیم ہیں مزید لسانی تقسیم ملکی مفاد میں نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔