Monday, October 6, 2025
ہومبریکنگ نیوزپاکستان اور ملائیشیا مل کر تجارت کریں تو آئی ایم ایف کو خیرباد کہا جاسکتا ہے،وزیراعظم

پاکستان اور ملائیشیا مل کر تجارت کریں تو آئی ایم ایف کو خیرباد کہا جاسکتا ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا مل کر تجارت کریں تو آئی ایم ایف کو خیر باد کہا جاسکتا ہے۔ ہمیں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون مضبوط بناناہے۔

پاک ملائیشیا بزنس فورم سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پاکستان اور ملائیشیا کی کمپنیاں مل کر انقلاب لاسکتی ہیں۔ وزیراعظم نے ملائیشیا کی کمپنیوں کو ٹورازم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اورگہرے برادرانہ تعلقات ہیں، ہمیں مختلف شعبوں میں تعاون کومزید مضبوط بناناہے، الیکٹرونکس، آئی ٹی، آئل اور گیس سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔