Monday, October 6, 2025
ہومتازہ ترینفلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے عالمی نگرانی میں ہتھیار ڈالنے پر اتفاق کرلیا

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے عالمی نگرانی میں ہتھیار ڈالنے پر اتفاق کرلیا

قاہرہ (سب نیوز)فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے عالمی نگرانی میں ہتھیار ڈالنے پر اتفاق کرلیا۔
قاہرہ میں حماس اور ثالثوں کے مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ حماس رہنماوں نے کہا کہ ہم نیامریکا کو ہتھیار ڈالنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا، ہمیں قطر کے ذریعے امریکا سے اسرائیل کے مستقل انخلا کی ضمانتیں ملی ہیں۔حماس رہنماوں نے کہا کہ ہتھیار فلسطینی اور مصری ادارے کے حوالے کرینگے، اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں جمع کررہے ہیں، لاشیں تلاش کرنے کیلئے بمباری بند کرنے کی درخواست کی ہے۔ اسرائیل مسلسل بمباری اورتباہی کرکے ٹرمپ کے منصوبے میں رکاوٹ ڈال رہاہے۔
حماس رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم لڑائی بند رکھنے کے پابند ہیں،اسرائیل کے جال میں نہیں پھنسیں گے، مذاکرات جلد اور تیزی سے ہوں گے،ہم چاہتے ہیں فوری امن قائم ہو۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ کا معاہدہ اسرائیل کیلئے شاندار ہے، عرب اورمسلم رہنماوں سمیت سب کے ساتھ اچھی ڈیل رہی، حماس کے ساتھ منصوبہ حیرت انگیز ہے۔ مشرق وسطی میں 3 ہزار سال بعدامن قائم ہونے جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔