Sunday, October 5, 2025
ہومپاکستانبائیو میٹرک تصدیق کے بعد نئے کنکشنز کا اجرا ، آئیسکو اور نادرہ میں معاہدہ طے

بائیو میٹرک تصدیق کے بعد نئے کنکشنز کا اجرا ، آئیسکو اور نادرہ میں معاہدہ طے

اسلام آباد(سب نیوز)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی کے پاور سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن اور کسٹمر فرینڈلی پالیسیوں کے احکامات پر عمل کرتے ھوئے چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینئرچودھری خالد محمود نے آئیسکو ہیڈ آفس اسلام آباد میں سی ای او نادرہ ٹیکنالوجیز عمر خان آزاد کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت اب مستقبل میں بجلی کے نئے کنکشنز اور ری کنکشنز کیلئے صارف کے بائیو میٹرک تصدیق کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس اقدام سے جعلی اور غیر قانونی بجلی کنکشنز کا خاتمہ ممکن ہو گا، آئیسکو کو صارفین کی درست معلومات دستیاب ہوں گی مزید آئیسکو نادہندگان واجبات کی ادائیگی کے بغیر بجلی کا نیا کنکشن حاصل نہیں کر سکیں گئے ۔انجینئر چودھری خالد محمود نے کہا کے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ دورہ حاضر کی اھم ترین ضرورت ھے اور آئیسکو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ھوئے نہ صرف پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم کو مستحکم کر رہا ھے بلکہ بہترین کسٹمر سروسز اور شفافیت کی جانب گامزن ھے اور آج کا یہ معاہدہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ھے ۔سی ای او نادرہ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ عمر آزاد خان نے کہا کے آئیسکو کے لئے ہماری سروسز ہمیشہ دستیاب ہیں کیونکہ دونوں اداروں کی سمت خوشحال پاکستان اور مطمن صارف ھے تقریب میں آئیسکو اور نادرہ ٹیکنالوجیز کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔