بیجنگ ()
چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق قومی دن اور وسط خزاں کے تہوار کی تعطیلات کے پانچویں روز ، چین بھر میں بین العلاقائی نقل و حرکت کی تعداد 299.4 ملین رہی جو گزشتہ سال کے اسی دن کی نسبت 6.3 فیصد زیادہ ہے۔
ادھر چینی قومی ریلوے گروپ لمیٹڈ کے مطابق 4 اکتوبر کو، ملک بھر میں ریلوے نے 18.334 ملین مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچایا، 29 ستمبر تا 4 اکتوبر ریلوے کے ذریعے نکل و حرکت کرنے والے مسافروں کی تعداد 100 ملین سے تجاوز کر کے 110 ملین تک جا پہنچی، اور نقل و حمل کی صورتحال محفوظ، مستحکم اور منظم رہی۔