Sunday, October 5, 2025
ہومتازہ ترینانڈونیشیا؛ سکول کی عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 36ہوگئی

انڈونیشیا؛ سکول کی عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 36ہوگئی

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں سکول کی عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد چھتیس ہوگئی،ملبے ہٹانے کا کام ساتویں روز بھی جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق 27طلبہ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے،حکام کے مطابق زندہ افراد کو بحفاظات نکالنے کیلیئے بھاری مشینری کا استعمال تاخیر سے کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیر تک ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کیا جائے گا،گزشتہ ہفتے عمارت گرنے سے سو سے زائد طلبہ ملبے تلے دب گئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔