Sunday, October 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزآزاد کشمیر معاہدے کا کریڈٹ سیاسی قیادت کو جاتا ہے: سکیورٹی ذرائع

آزاد کشمیر معاہدے کا کریڈٹ سیاسی قیادت کو جاتا ہے: سکیورٹی ذرائع

اسلام آباد(آئی پی ایس ) سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہیکہ آزاد کشمیر کی صورتحال کے حل کا کریڈٹ سیاسی قیادت کو جاتا ہے۔آزاد کشمیر کے معاملے کو سیاسی طور پر ہی حل کیا جاناچا ہے، اسرائیل سے متعلق پاکستان کا موقف تبدیل نہیں ہوسکتا،ابراہم معاہدے سے متعلق باتیں صرف پروپیگنڈا ہیں،پاکستان کے لوگوں کی خواہش کے خلاف نہیں جایا جاسکتا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے متعلق ہماری سوچ سب کو معلوم ہے، بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کردیں گے، معرکہ حق کے بعد بھارت نے اپنے دفاعی اخراجات بڑھا دیے۔سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جنرل فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی میں قانونی تقاضے پورے کئے جارہے ہیں، انہیں کورٹ مارشل کی کارروائی میں اپیل کا حق بھی حاصل ہوگا، ملک میں ہائبرڈ نظام نہیں، ایک ایسا نظام ہے جو آئین وقانون کے مطابق ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔