Sunday, October 5, 2025
ہومدنیاچینی صدر کی لکسمبرگ کے گرینڈ ڈیوک گیلوم کو تخت نشینی پر مبارکباد

چینی صدر کی لکسمبرگ کے گرینڈ ڈیوک گیلوم کو تخت نشینی پر مبارکباد


بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے لکسمبرگ کے گرینڈ ڈیوک گیلوم کو تخت نشینی پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔جمعہ کے روزشی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور لکسمبرگ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 50 برس گزر چکے ہیں۔

اس عرصے میں دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا اور برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم رکھے، اور مختلف حجم، نظام اور ترقی کے مختلف مراحل پر موجود ممالک کے درمیان باہمی کامیابی اور تعاون پر مبنی شراکت داری کی ایک بہترین مثال قائم کی۔

اس وقت چین اور لکسمبرگ کے درمیان اسٹیل، مالیات اور لاجسٹکس جیسے شعبوں میں تعاون کے نمایاں نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ چنگ چو اور لکسمبرگ کے درمیان قائم “ایئر سلک روڈ” یورپی صنعتی چین کے استحکام اور ہموار بہاؤ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ میں چین اور لکسمبرگ کے تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتا ہوں اور گرینڈ ڈیوک گیلوم کے ساتھ مل کر ان تعلقات کو مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچانے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فائدہ پہنچانے کا خواہاں ہوں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔