اسلام آباد(آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی عرب اور دیگر مسلم ممالک دفاعی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، دیگر ممالک کی شمولیت کے بعد یہ ایک نیا نیٹو طرز کا اتحاد بن جائے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دہائیوں سے ہمارا سعودی عرب سے جو تعلق ہے وہ ڈھکا چھپا نہیں، ہر پاکستانی اپنی جان سے زیادہ حرم کی حفاظت کا جذبہ رکھتا ہے
، اللہ نے ہمیں بھی خادم حرمین بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاک سعودی دفاعی معاہدے کی تفصیلات بتائیں گے، سعودی کے بعد کئی عرب اور دیگر مسلم ممالک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، یہ ایک نیا نیٹو یا مشرقی نیٹو بن جائے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت ایک ملک پر حملہ دوسرے پر حملہ تصور ہو گا، جس طرح انڈیا نیحملہ کیا تھا تو یہ معاہدہ ہوتا تو اسیسعودی عرب پربھی حملہ تصور کیا جاتا،
ہم اللہ کے بے پناہ شکرگزار ہیں کہ یہ معاہدہ ہمارے دور میں ہوا۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا محافظ بن گیا ہے، جو قومی راز ہمارے سینے میں ہیں وہ نہ کبھی سامنے آئے نہ آئندہ آئیں گے اور یہ راز ہمارے سینے میں ہی دفن رہیں گے۔