Sunday, October 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزشنگھائی تعاون تنظیم ہیڈز آف سٹیٹ اجلاس کی تیاریاں،اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجانے کی منصوبہ بندی

شنگھائی تعاون تنظیم ہیڈز آف سٹیٹ اجلاس کی تیاریاں،اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجانے کی منصوبہ بندی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) بالآخر وہ وقت آہی گیا جب پاکستان میں ایس سی او کا بڑا اجلاس ہوگا، پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس 27-2026 کی میزبانی کرے گا۔شنگھائی تعاون تنظیم کا حالیہ سربراہی اجلاس تیانجن میں ہوا تھا، ایس سی او کا اگلا اجلاس پاکستان میں ہوگا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 27-2026 کے دوران پاکستان کی سربراہی میں ہونے والے ایس سی او شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کی تیاریوں کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وزیر خارجہ نے ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کے عمل کی رہنمائی کی اور زور دیا کہ ایس سی او اجلاس کا پاکستان کی شان کے مطابق انعقاد کرنا ضروری ہے۔وزیراعظم کے مشیر طارق باجوہ، قائم مقام سیکرٹری خارجہ، کابینہ ڈویژن، داخلہ، اطلاعات کے سیکرٹریز، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی آئی سی ٹی اور دیگر سینئر حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔