Sunday, October 5, 2025
ہومپاکستانشبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری

شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد (سب نیوز )الیکشن کمیشن نے شبلی فرازکی نااہلی سے خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق جنرل نشست پر پولنگ 30اکتوبر کوخیبرپختونخوا اسمبلی میں ہوگی،پنجاب اسمبلی کی نشستوں 115 اور 166پرضمنی انتخابات کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔

شیڈول کے مطابق پی پی 115اور 116پر ضمنی انتخابات کی پولنگ23نومبر کو ہوگی،پی پی 269مظفر گڑھ پر بھی ضمنی الیکشن 23نومبر کو ہوگا،پی پی 115سے شاہد جاوید اور 116سے محمود اسماعیل نااہل قرار پائے تھے،دونوں ایم پی ایز آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے تھے۔یاد رہے کہ 9مئی مقدمات میں سزا پر الیکشن کمیشن نے دونوں ارکان کو نااہل قراردیا تھا،پی پی 269کی نشست پیپلزپارٹی کے عملدار عباس کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔