قاہرہ (آئی پی ایس )گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل ترک کپتان نے تاریخ رقم کردی ہے، جہاز مکینو غزہ کا محاصرہ توڑنے والا پہلا جہاز بن گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جہاز صیہونی فوج کو چکمہ دے کر ساحل پر جا پہنچا ہے۔ جہاز یونان سے ہے جبکہ کپتان کا تعلق ترک سے ہے۔ غزہ پہنچنے پر اسرائیلی فوج نے جہاز کو ہائی جیک کرلیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی بحریہ نے عالمی توجہ کا مرکز بننے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے کئی جہازوں پر دھاوا بول کر انہیں قبضے میں لے لیا ہے، اور ان پر سوار کارکنان کو حراست میں لے کر اسرائیل منتقل کر دیا ہے
فلوٹیلا کے ٹریکنگ سسٹم نے خبر دی ہے کہ جمعرات تک کم از کم 21 کشتیوں کو روکا جا چکا ہے۔ ڈیٹا کے مطابق تقریبا 23 کشتیاں ابھی بھی سفر کر رہی ہیں جو غزہ سے 10 کلومیٹر دور ہیں۔ٹریکر کے مطابق 44 میں سے 20 جہاز صبح 05 بج کر 28 منٹ تک اسرائیلی افواج کی تحویل میں آ چکے تھے۔
گلوبل فلوٹیلا میں شامل کارکنان میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں جن کی گرفتاری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ قافلہ خوراک، ادویات اور دیگر امدادی سامان غزہ پہنچانے کے مشن پر تھا۔ منتظمین کے مطابق اسرائیلی فوجی الما اور سائرس نامی کشتیوں پر چڑھ گئے اور تمام افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔وہیں گرفتار ہونے والوں میں عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔