Sunday, October 5, 2025
ہومپاکستانآزاد کشمیر، عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں کا پولیس پر حملہ، 3اہلکار شہید، 9زخمی

آزاد کشمیر، عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں کا پولیس پر حملہ، 3اہلکار شہید، 9زخمی

مظفرآباد(سب نیوز)آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے 3پولیس اہلکار شہید اور 9زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں نے پولیس اہلکاروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 3پولیس اہلکار شہید اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل خورشید اور کانسٹیبل جمیل کا تعلق باغ سے تھا اور کانسٹیبل طاہر رفیع کا تعلق مظفر آباد سے تھا۔
شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خاندانوں نے حکومت سے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا جبکہ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ مسلح بلوائیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ کسی بھی مسلح جتھے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔