Sunday, October 5, 2025
ہومپاکستانتوشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت، 20ویں گواہ پر جرح ، سماعت کل تک ملتوی

توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت، 20ویں گواہ پر جرح ، سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(سب نیوز)بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔مقدمہ کی سماعت سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل نے کی، عمران خان کی جانب قوسین فیصل پیش ہوئے جب کہ ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر عمیر مجید ملک عدالت پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران استغاثہ کے 19ویں گواہ پر وکیل صفائی قوسین فیصل نے جرح مکمل کی ، عدالت استغاثہ کے 20ویں گواہ پر جرح کل تک جاری رکھتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے مقدمہ میں 20گواہان کی شہادت قلمبند کرکے 19پر جرح مکمل کی جا چکی ہے ،سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی بشری بی بی کو کمرہ عدالت پیش کیا گیادوسری جانب سماعت کے دوران بانی کی تینوں بہنیں،بشری بی بی کی بھابھی،بیٹی،داماد ، سینیٹر علی ظفر،مشال یوسفزئی بھی عدالت موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔