Sunday, October 5, 2025
ہومپاکستانقائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی الوداعی ملاقات

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد (سب نیوز)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی الوداعی ملاقات ،قائم مقام صدر نے پاک ایتھوپیا تعلقات کے فروغ کیلئے سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے سیاسی، اقتصادی اور عوامی روابط کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا

مقام صدر نے گرین پاکستان اقدام اور ماحولیاتی تبدیلی کیلئے سفیر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سفیر ایتھوپیا نے کہا کہ افریقہ سید یوسف رضا گیلانی کے کردار اور قیادت کا معترف ہے، ایتھوپیا پاکستان کو مخلص اور برادر ملک سمجھتا ہے ،افریقہ کے تمام ممالک پاکستان کو خیر خواہ اور دوست ملک کے طور پر دیکھتے ہیں۔سفیر نے کہا کہ افریقہ ڈے کی تقریبات اور سینیٹ کی قرارداد تمام افریقی ممالک کو یاد رہے گی ،پاکستان ایک مضبوط اور باصلاحیت ملک ہے، پاکستان ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔