Saturday, October 4, 2025
ہومکھیلمیں نے کچھ غلط نہیں کیا،بی سی سی آئی سے کبھی معافی نہیں مانگوں گا، محسن نقوی ڈٹ گئے

میں نے کچھ غلط نہیں کیا،بی سی سی آئی سے کبھی معافی نہیں مانگوں گا، محسن نقوی ڈٹ گئے

لاہور(آئی پی ایس) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا، میں بی سی سی آئی سے کبھی معافی نہیں مانگوں گا،ٹرافی میرے دفتر پڑی ہے،میں انھیں خوش آمدید کہوں گا آکر لے جائیں۔


سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرصدر اےسی سی محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دےدیا، کہا بھارتی میڈیا جھوٹ بولتا ہے اورجھوٹ کاسہارا لیتا ہے،نہ میں نے کچھ غلط کیاہے نہ ہی بی سی سی آئی سے معافی مانگی ہے،نہ ہی میں بی سی سی آئی سے کبھی معافی مانگوں گا۔


اے سی سی صدرکی حیثیت سےفائنل والےدن ٹرافی دینے کےلیےتیارتھا اوراب بھی تیار ہوں،وہ واقعی چاہتے ہیں،تو وہ اے سی سی کےدفتر آئیں اور مجھ سے ٹرافی وصول کریں،میں انھیں خوش آمدید کہوں گا۔
محسن نقوی نےکہا بھارتی میڈیا من گھڑت کہانیاں گڑھ رہا ہے،میرے خلاف گھناونی سازش ہے،بھارتی میڈیاکامقصد صرف اپنےلوگوں کوگمراہ کرنا ہے،بدقسمتی سے،بھارت کرکٹ میں سیاست کو گھسیٹنا جاری رکھےہوئے ہے،بھارتی بورڈ سے کھیل کی ساخت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔