Monday, October 6, 2025
ہومپاکستانپارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا سے آئے سینڈوچ میں لال بیگ نکل آیا

پارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا سے آئے سینڈوچ میں لال بیگ نکل آیا

اسلام آباد (سب نیوز)پارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا سے آئے سینڈوچ میں لال بیگ نکل آیا، خواتین ارکان پارلیمنٹ کے کاکس اجلاس میں غیرمعیاری کھانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
سینڈوچزخواتین پارلیمانی کاکس کیاجلاس کے لیے منگوائے گئے جس کی صدارت رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے کی،اجلاس میں کھانے سے لال بیگ نکلنے پر ارکان نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کھانے میں لال بیگ نکلے تھے،ہمیں اپنی اور قوم کی صحت کی فکر ہے مگر یہاں تک کھانا غیر معیاری ہے،ممبران نے کیفے کی صفائی کے ناقص انتظامات پر بھی تشویش ظاہر کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔