Sunday, October 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزمعرکہ حق میں ذلت آمیز شکست،بھارتی پراکسیز کارروائیوں میں مصروف

معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست،بھارتی پراکسیز کارروائیوں میں مصروف

اسلام آباد (آئی پی ایس )معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ کوئٹہ میں 30 ستمبر بوقت 11بج کر 36 منٹ پر خودکش دھماکا ہوا، خودکش دھماکے کے بعد 5 خارجیوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی ایف سی ہیڈ کوارٹر میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے پانچوں خوارج کو دیوار کے باہر ہی جہنم واصل کر دیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ، بارودی مواد اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اس سے قبل ژوب کے متعدد علاقوں میں صرف گزشتہ ایک ماہ میں بھارتی پراکسی فتنتہ الخوارج کے 60 سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کر چکی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔