کراچی (آئی پی ایس) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا،پاکستان میں فی تولہ سونا 3 ہزار 178روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپےہوہوگیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3 ہزار 178روپے اضافے کےبعد چار لاکھ چھہ ہزار 778 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ دس گرام سونا کی قیمت 2 ہزار 725 روپےبڑھ کر 3 لاکھ 48 ہزار 746روپےہوگئی ہے،دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 37ڈالر مہنگاہوکرتین ہزار855 ڈالر کاہوگیا ہے۔