کوئٹہ (آئی پی ایس)کوئٹہ میں پشین اسٹاپ پر ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکہ 10 افراد جاں بحق 21 زخمی ہوگئے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ زرغون روڈ کے قریب ایف سی ہیڈ کوارٹر کے پاس دھماکہ ہوا ہے،دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا،علاقے کو سیل کر دیا،دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔
کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔